بیو نس آئرس(آئی این پی)ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی شادی کیلئے ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔ وہ دیرینہ گرل فرینڈ انٹو نیلا روکوزو کے ساتھ 24جون کو اپنی سالگر ہ پر بیاہ رچاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب لائنل میسی کے آبائی علاقے روساریومیں ہو نے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جہاں دونوں کی بچپن میں ملاقات ہوئی تھی۔ بارسلونا کے ساتھ سیزن ختم ہونے کے بعد ان کی آبائی گھر واپسی بارہ جون کو متوقع ہے جس کے بعد مقامی چرچ میں شادی ہوگی اور پھر لائنل میسی کے فیملی ہاس میں رشتہ داروںاور مہمانوں کیلئے استقبالیہ تقریب سجائی جا ئے گی۔