منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد میں امامت کیلئے موجود باپ کے ساتھ بیٹے کا ایسا اقدام کہ آپ بھیڑیوں کو بھول جائیں گے

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چشتیاں(مانیٹرنگ ڈیسک )چشتیاں کے قدیم قصبہ مہارشریف میں شقی القلب بیٹے نے ڈانٹ ڈپٹ سے مشتعل ہو کر بوڑھے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے اس وقت قتل کر دیا جب نماز کی امامت کے لیے گاؤں کی مسجد میں موجود تھا مقتول نے قاتل بیٹے کو چند گھنٹے قبل سخت الفاظ میں ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے ادھار کی حاصل کردہ رقم 35ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت کی تھی شہر فرید پولیس کے مطابق امام مسجد حافظ محمد شفیع نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ایک بیوی سے چار بیٹے اور دو بیٹیاں جبکہ دوسری بیوی سے تین بیٹے ایک بیٹی ہے پہلی بیوی سے چھوٹے بیٹے ممتاز احمد نے اپنی بیوی ظفراں بی بی کی ڈیلیوری کا آپریشن کرانے کے لیے گاؤں کے ترکھان ارشاد سے35ہزا ر روپے ادھار لیے تھے جو باربار رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتاتھا کہ گذشتہ روز اس نے مقتول حافظ محمدشفیع سے بھی ادھار رقم کا مطالبہ کیا جس کا مقتول نے بہت برا منایا اور قاتل ممتاز احمد کو بلا کر اس کی سخت ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر وہ سخت مشتعل ہوا اور باپ کے خون کا پیاسا ہوگیا اور اس نے اپنے بوڑھے باپ کو قتل کر دیا پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر تحصیل ہسپتال چشتیاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور ملزم کے بڑے بھائی محمد فیاض کی درخواست پر قتل کامقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…