ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لاہور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی ایمر جنسی میدان جنگ بن گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی) میو ہسپتال میں مریضہ کے لواحقین اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑا ‘ سکیورٹی گارڈ شاہد بٹ اور رضا کار نوید رفیع زخمی‘ہنگامہ آرائی اور لڑائی جھگڑے سے ایمر جنسی میدان جنگ بنی رہی ‘ پولیس نے مریضہ کے لواحقین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں مریضہ کے لواحقین اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان تصادم ہوا ہے جس میں سکیورٹی گارڈ شاہد بٹ اور ایک رضا کار نوید رفیع شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بادامی باغ کی رہائشی خاتون کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن مریضہ کے ساتھ ورثا کے تعداد زیادہ ہو نے کی وجہ سے علاج معالجہ میں مشکلات پیش آرہی تھیں جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈز نے ورثا کو وارڈ سے باہر نکل جانے کو کہا جس پر ورثا اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جو بعد میں تصادم کی شکل اختیار کر گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مریضہ کے لواحقین کو گرفتار کر لیا اور اس دوران رضا کار نوید رفیع ملزمان کو مقامی چوکی تک منتقل کرنے میں پولیس کی مدد کررہا تھا کہ ملزمان نے پولیس پر اینٹوں سے حملہ کر دیا۔
جس سے نوید رفیع کے سر اور منہ پر شدید نوعیت کی چو ٹیں آئیں جو اس وقت میو ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ پولیس نے لواحقین کو گرفتار کر کے تھانہ گوالمنڈی منتقل کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…