لندن (آئی این پی)برطانیہ نے بھی شام میں داعش کے خلاف جنگ میں کود نے کا فیصلہ کرلیا ،حتمی منظوری برطانوی پارلیمنٹ دے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پررائل ائیرفورس کے حملوں کی منظوری حاصل کرنے کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کا اعلان کیا ہے،وزیراعظم کیمرون کی جانب سے یہ اعلان لیبرپارٹی کے لیڈر جرمی کوربن کے اس بیان کے بعدکیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ لیبرپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اس معاملے پر پارٹی پالیسی کے برعکس اپنی مرضی سے ووٹ دے سکتے ہیں ،تاہم انہوں نے ووٹنگ سے قبل اس معاملے پر دو روزہ بحث کا مطالبہ کیاتھا، جبکہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بدھ کے روزصرف ایک دن کی بحث کے بعد ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،کیونکہ وزیراعظم کوامید ہے کہ لیبر پارٹی کی جانب سے فری ووٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کوآسانی سے اس معاملے پر پارلیمانی اکثریت مل جائیگی۔