جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کاٹیسٹ ،ون ڈے اورT.20کے لئے ایک ہی کپتان،دھماکہ داراعلان کردیاگیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے سرفرازاحمد کو ایک روزہ ٹیم کی قیادت کیلئے مضبوط امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو اظہرعلی پر اعتماد نہیں رہا ٗکپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رائے بھی لی گئی تھی ۔ ایک انٹرویو میں شہر یار خان نے کہاکہ ہم اظہر سے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے خوش ہیں تاہم ان کی قائدانہ صلاحیتوں نے ہمیں اعتماد نہیں دیا اور ایک روزہ ٹیم میں ان کی جگہ غیر یقینی ہے انہوں نے کہاکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کپتانی سے الگ ہونے کے فیصلے کو ان پر ہی چھوڑا تھا تاہم بعد ازاں مجموعی طورپرہمارا یہ فیصلہ ہوا تھا کہ انھیں ویسٹ انڈیز سے سیریز تک کپتانی جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

شہریار خان نے کہا کہ ایک کپتان جب 3۔0 سے جیتتا ہے تو اس کے بعد ایک فیصلہ کرنا واقعی مشکل ہوتا ہے تاہم اب بھی میرا موقف ہے کہ یہ خالصتاً اظہر کا فیصلہ ہوگا کہ وہ جاری رکھیں لیکن پہلے انھوں نے کپتانی چھوڑنے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رائے بھی لی گئی تھی انھوں نے بھی سرفراز کو ذمہ داری دینے کے حق میں بات کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز مضبوط امیدوار ہیں کیونکہ ہم تینوں فارمیٹ میں انھیں کپتان بنانے پر غور کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کلچر میں ہمیشہ یہی اچھا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں ایک کپتان ہو ٗپاکستان میں اور تاریخی طور پر یہ ہمارے لیے کارآمد ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو فیصلہ کرنے کیلئے مجبور کیا جائے اور ہم چاہیں گے کہ ایک سینئر کھلاڑی عزت اور احترام کے ساتھ جائے۔پی سی بی کو مصباح کے متبادل پر بھی غور کرنا ہے کیونکہ انھوں نے ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کب تک پاکستان کے کھیلتے رہیں گے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز ان کی آخری سیریز بھی ہوسکتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…