ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

شام میں قتل عام، حکومت پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)حلب میں بے گناہ انسانیت کے قتل عام کو رکوانے کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، علماء و مشائخ اور مسلم عوام خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ،حلب کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ( جمعہ ) 16 دسمبر2016ء کو ’’یوم یکجہتی مظلومین شام ‘‘ ملک بھر میں منایاجائے گا۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مرکز ی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حلب میں ہونے والے قتل عام پر اقوام متحدہ اور مسلم قائدین نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

اسلامی ممالک کو فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں ڈالا جا رہا ہے ۔ مسلم قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ساری صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر ، ترکی اور پاکستان حلب کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر قائم دہشت گرد تنظیموں اور بشار الاسد کی فورسز سے مسلمانوں کو بچانے کیلئے واضح لائحہ عمل اپنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عوام کو اپنی مرضی کی حکومت کے قیام کا حق ملنا چاہئے ۔ روس اور ایران کا شام کے مسئلہ پر کردار افسوسناک ہے اور اقوام متحدہ نے حلب اور شام کی صورتحال پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ داعش کو عالم کفر اور اس کے حواریوں نے مسلم امۃ کی تباہی کیلئے قائم کیا ہے ۔ حلب کی عوام کا قتل عام داعش کا نام لے کر کیا جا رہا ہے جبکہ حلب میں داعش کا وجود ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر شام ، عراق ، فلسطین کے مسائل کا فوری حل نہ نکالا گیا تو دنیا بھر میں انتہاء پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کو تقویت ملے گی۔اس موقع پر مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن،مولانا عاصم مخدوم،مولانا مشتاق لاہوری،مولانا اسلم قادری،مولانا عبد القیوم ،قاری محمد ناصر،قاری عبد الحکیم اطہر،مولانا اسلام الدین ،قاری محمد یونس،مولانا زبیر زاہد،مولانا حسین احمد آزاد ودیگر بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…