قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات کاآزادانہ استعمال ،کرتاافغانستان اوربھرتاپاکستان ہے ،رحمان ملک

14  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہراقتدارمیں ایوان صدراوروزیرہائوس کے پڑوس میں پاکستان کی معروف ترین یونیورسٹی قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات کاآزادانہ استعمال کیاجانے لگاجبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اے این ایف سے مدد طلب کرلی ہے ۔

ایک نجی ٹی و ی کے مطابق جمعرات کے روزسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں قائداعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ پھٹ پڑی اوراے این ایف کواس معاملے میں کومبنگ آپریشن کرنے کی درخواست کردی ۔اجلاس میں ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس اعجاز علی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے صوبوں سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز اے این ایف بریگیڈیئر بشارت نے بتایا ملک میں تو چرس اور بھنگ کی کاشت بھی غیر قانونی ہے۔

اس موقع پرچیرمین کمیٹی رحمان ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منشیات دہشتگردی کے بعد ملک کے لئے دوسرابڑاخطرہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیشترمعاملات کرتاافغانستان اوربھرتاپاکستان ہے اورافغان زہرطلباکودیاجارہاہے ۔کمیٹی نے منشیات کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک سے دو ہفتے میں اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بھی شرکت کرینگے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…