ملتان(آئی این پی)تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر دوبارہ عوام رابطہ مہم کافیصلہ کرلیا۔تحریک انصاف ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور،ملتان،فیصل آباد اور پشاور میں بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 25دسمبرکو لاہورمیں پہلا سیاسی شو ہوگا جس کے بعددیگر شہروں میں بھی بڑے عوامی جلسے منعقد کیے جائیں گے جن میں پارٹی چئیرمین عمران خان بھی شریک ہوں گے۔
پانامالیکس پرمنعقدہ عوامی جلسوں میں پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔اس حوالے سے گزشتہ روز پارٹی کے سینئررہنما اور مرکزی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا ملتان میں پارٹی کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہپاناما لیکس کے معاملے پر کرپشن چھپانے پر ملک بھرمیں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران عوام کو حکومت کی کرپشن اور لوٹ مار بارے اگاہ کیا جائے گا۔یہ جلسے دوبارہ سماعت شروع ہونے تک جاری رہیں گے۔دوسری طرف حکومتی و اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے جلسوں کا فیصلہ عدلیہ پردباؤڈالنے کی کوشش ہے۔