جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ماں باپ اوربیوی میں تنازعہ،عامر خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،خودبھی میدان میں کود پڑے،انتہائی سخت پیغام جاری

datetime 14  دسمبر‬‮  2016 |

لندن (این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میرے اہل خانہ اور میری بیوی میرے نام کو تباہ کررہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اس جھگڑے میں پڑنا نہیں چاہتے مگر بہت برادشت کرچکے ہیں۔عامر نے کہاکہ جو بھی غلط فہمیاں ہیں ٗوہ گھر میں ہی رہنی چاہیے تھیں ٗمعاملات اس طرف جارہے ہیں، جہاں وہ بیٹا اور شوہر کھودیں گے ٗان سب کا رویہ بچگانہ ہے ٗانہیں یہ روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی بیوی کی حمایت اس لیے کی کہ وہ حق پر تھی۔ جب سے شادی ہوئی گھر والوں نے بیوی سے اچھا سلوک نہیں کیا۔ نجی معاملہ منظر عام پر آنے پر خوش نہیں ہوں۔میرے بہن بھائی معاملے کو بار بار سوشل میڈیا پر لاتے رہے اور یہ سب کچھ کسی رئیلٹی شو کیلئے نہیں ہورہا ہے۔ میں نے والد کو اس بارے میں بتایا لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی ٗ میں نے صبر سے کام لیا اور خاموش رہا۔فریال نے خاموش رہنے سے انکار کردیا اور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اہلخانہ اور بیوی کے میڈیا پر آنے اور رونے دھونے کی حمایت نہیں کرتا ٗمسئلہ قابو سے باہر ہورہا ہے اسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…