پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مستقبل کے کپتان کیلئے کیا کام کرنے والا ہوں؟مصباح الحق نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کہا ہے کہ تجربہ کار بیٹسمینوں مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔ ان کا متبادل اب نہیں دھونڈیں گے تو کب ڈھونڈیں گے۔ مستقبل کے کپتان کے لئے بھی وقت آنے پر نام منظر عام پر لاؤں گا، لیکن کپتان کی تقرری بورڈ کا استحقاق ہے۔شہریار خان اس بارے میں پوچھیں گے تو ضرور اپنی رائے سے آگاہ کروں گا۔ آسٹریلیا کی سیریز کو ہم نے ہوا بنایا ہوا ہے۔
آسٹریلیا حال ہی میں سری لنکا میں تینوں ٹیسٹ ہار کر گئی ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انضمام الحق نے کہا کہ اس وقت مصباح کی عمر42 اور یونس کی عمر 39 سال ہے۔اگر دونوں ناکام رہے تو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں، لیکن اس موقع پر میں دونوں سے کرکٹ چھوڑنے کا نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لئے خاص معیار کی فٹنس درکار ہے۔ ڈومیسٹ کرکٹرز کی فٹنس اس لیول تک لانے کیلیے نظام وضع کررہے ہیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ ہیملٹن ٹیسٹ میں آخری سیشن میں 9وکٹیں گنوانا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں تھا۔اس وکٹ پر اتنا بڑا اسکور بنانا مشکل تھا کیوں کہ پاکستانی ٹیم 400رنز شارجہ میں بھی اسکور نہیں کرسکی تھی۔ انضمام الحق نے انگلش بولروں جیمز اینڈرسن کو ویرات کوہلی کیخلاف بیان بازی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔
اینڈرسن نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ بھارتی وکٹوں پر نہ تو گیند باونس کرتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی موومنٹ ہوتی ہے۔یہ صورتحال ویرات کوہلی کی تکنیکی خامیاں چھپالیتی ہیں۔ اس بیان پر انضمام الحق نے کہا ہے کہ میں نے اینڈرسن کو بھارتی وکٹوں پر زیادہ وکٹیں لیتے کبھی نہیں دیکھا۔ لیکن اس کے باوجود ان کی جانب سے ویرات کوہلی کیخلاف بیان تعجب کی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…