پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بغیر اجازت میکے کیوں گئی؟گوجرانوالہ میں لرزہ خیز واقعہ،شوہر کا بیوی کے ساتھ لرزہ خیز سلوک

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی) تھانہ پیپلز کالونی میں شوہر نے بغیر اجازت میکے جانے پر بیوی کو آگ لگا دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے پپلی والا میں ایک شخص نے سفاکی کی انتہا کر دی ، بغیر اجازت میکے جانے پر بیوی پر تیل چھڑکا اور آگ لگا دی ٗخاتون کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر اوقات مختلف معاملات پر جھگڑا رہتا تھا تاہم ان میں صلح کرا دی جاتی تھی تاہم ملزم نے خاتون پر تیل چھڑک کا آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ۔ اہل علاقہ نے پولیس کو واقعے کے اطلاع دی جس کے بعد خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ۔دریں اثناء میانوالی کے نواحی علاقے واں بھچراں میں غیر ت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کرد یا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واں بھچراں میں مظفر خان نے پسند کی شادی کیلئے گھر سے چلی جانے والی اپنی بیٹی م خ اور اسکے آشنا محمد احسان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی اپنے ہمسائے محمد احسان کیساتھ پسند کی شادی گھر سے چلی گئی تھی جو گزشتہ رات گھر آئے تو لڑکی کے والد نے موقع پا کر دونوں پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد دونوں کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…