اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دینا بھر میں “نور والا آیا ہے” کے نعت سے شہرت پانے والے معروف کمسن نعت خواں فرحان علی قادری کا شمار ان لوگوں میں کیا جاتا ہےجنہیں اللہ تعالی نےخوبصورت آواز کی نعمت سے نوازا ہے۔فرحان علی قادری اکتوبر 1995 کو جیکب آباد میں پیدا ہوئے۔ا ن کے والد کا نام فضل محمد ہے اور بنیادی طور پر بلوچ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔فرحان علی قادری کو بچپن ہی سے نعت خوانی کا شوق تھا اور سکول میں ہونیوالی میلاد کے محفلوں میں حصہ لیتے تھے. فرحان علی کو شہرت اس وقت ملی جب انھوں نے پانچ سال کی عمر میں مشہور نعت “نور والا آیا ہے” سنایا۔ فرحان علی کو نہ صرفضلعی بلکہ صوبائی اور ملکی سطح پر بھی ایوارڈز ملےہیں۔
انہوں نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں لائیو پرفارم بھی کیا ہے جن میں کویت، سعودی عریبیہ اور مراکش وغیرہ شامل ہیں. فرحان علی قادری نے پاکستان میں نعت خوانی کے کئی لائیو کنسرٹ بھی کیے ہیں اور اسکے علاوہ کئی البم بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔ فرحان علی کو اردو کے علاوہ پنجابی اور سرائیکی زبان میں بھی نعت خوانی پر عبور حاصل ہے جبکہ وہ بنگالی زبان میں نعت پڑھ چکے ہیں ۔معروف نعت خواں فرحان علی قادری پرایک مرتبہ قاتلانہ حملہ ہوچکاہے جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے ۔