پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میں نے فریال کیساتھ کبھی ایسا نہیں کیا،باکسر عامر کی والدہ اچانک رو پڑیں، کیا کہا؟

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والدین نے خاموشی توڑ دی اور بہو کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دے دیا۔باکسر عامر خان اہلیہ اور والدین کے درمیان ہونے والی چپقلش میں پس کر رہ گئے اور اب تک گھریلو رسہ کشی پر خاموش ہیں تاہم عامر خان کے والدین نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ فریال جھوٹی ہیں انہیں کبھی نہیں مارا جب کہ باکسر کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ فریال کو میں نے محبت سے کہا کہ دوپٹہ لے لیا کرو لیکن اس نے
جب بات نہیں مانی تو اسے کہنا چھوڑ دیا تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ ہم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایاوہ ہماری بات سنتی کب ہے۔

باکسر عامر خان کے والد نے کہا کہ فریال نے تشدد کا الزام لگایا ہے تو اس کا ثبوت کہاں ہے ٗ انہوں نے پولیس میں رپورٹ کیوں نہیں کی اور اسپتال سے ٹیسٹ کیوں نہیں کرایا، فریال جھوٹی ہیں، ہم نے انھیں نہ کبھی مارا اور نہ کچھ کہا۔واضح رہے کہ باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال نے ٹوئٹر پر سسرال والوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی نندیں ، ساس اورسسر ذہنی ٹارچر کرتے اور مارتے ہیں اور اپنی مرضی کے کپڑے پہننے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…