اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

یاسرشاہ نے کبھی مجھ سے مشورہ نہیں مانگا ٗعبدالقادر

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق عظیم اسپن ماسٹر عبدالقادرنے کہاہے کہ گگلی اور فلپر کے بغیر یاسر شاہ کو مشکل کا سامنا رہے گا ایک انٹرویو میں یاسر شاہ کے حوالے سے عبدالقادر نے کہاکہ وہ ایک اچھے بولر ہیں ، جب میں 2009 میں چیف سلیکٹر تھا تب بھی وہ ہمارے پلان میں تھے، وہ ان 20 پلیئرز میں شامل تھے جن کے بارے میں میں نے پی سی بی سے کہاتھا کہ وہ مستقبل کے حوالے سے ان پلیئرز پر نظر رکھے۔
بغیر گگلی اور فلپر کے ایک لیگ اسپنر کو کسی نہ کسی موقع پر مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی چیز میں نے ان میں بھی دیکھی ہے، میرے خیال میں وہ گگلی کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ سیدھی چلی جاتی ہے ، جہاں تک ان کی فلپر کا تعلق ہے تو شاید انھیں گیند پر گرفت میں مشکل درپیش آتی ہے۔ایک سوال پر عبدالقادر نے واضح کیا کہ یاسر شاہ نے کبھی ان سے اپنی بولنگ کے حوالے سے مشورہ نہیں مانگا ٗمجھے اس پر کوئی حیرت بھی نہیں ہے کیونکہ وہ شین وارن کو اپنا آئیڈیل سمجھتے اور ان سے ہی ملنے کے خواہاں رہتے ہیں ٗبہت سے بولرز میرے پاس آئے جن میں شین وارن، انیل کمبلے، شاہد آفریدی، اسٹورٹ میک گل شامل ہیں اب یہ ان پر ہے کہ وہ اس بات کا مجھے کریڈٹ دیتے ہیں یا نہیں۔
عبدالقادر نے آسٹریلیا کے اپنے 1983 کے واحد ٹور میں مکمل طور پر ناکام رہنے کی بڑی وجہ وہاں کی ریتلی آؤٹ فیلڈ کو قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…