منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شین وارن، انیل کمبلے، شاہد آفریدی اور اسٹورٹ میک گل میرے پاس یہ کام سیکھنے آئے۔۔ عبد القادر کا حیران کن انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق عظیم اسپن ماسٹر عبدالقادرنے کہاہے کہ گگلی اور فلپر کے بغیر یاسر شاہ کو مشکل کا سامنا رہے گا ایک انٹرویو میں یاسر شاہ کے حوالے سے عبدالقادر نے کہاکہ وہ ایک اچھے بولر ہیں ، جب میں 2009 میں چیف سلیکٹر تھا تب بھی وہ ہمارے پلان میں تھے، وہ ان 20 پلیئرز میں شامل تھے جن کے بارے میں میں نے پی سی بی سے کہاتھا کہ وہ مستقبل کے حوالے سے ان پلیئرز پر نظر رکھے۔ بغیر گگلی اور فلپر کے ایک لیگ اسپنر کو کسی نہ کسی موقع پر مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی چیز میں نے ان میں بھی دیکھی ہے، میرے خیال میں وہ گگلی کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ سیدھی چلی جاتی ہے ، جہاں تک ان کی فلپر کا تعلق ہے تو شاید انھیں گیند پر گرفت میں مشکل درپیش آتی ہے۔ایک سوال پر عبدالقادر نے واضح کیا کہ یاسر شاہ نے کبھی ان سے اپنی بولنگ کے حوالے سے مشورہ نہیں مانگا ٗمجھے اس پر کوئی حیرت بھی نہیں ہے کیونکہ وہ شین وارن کو اپنا آئیڈیل سمجھتے اور ان سے ہی ملنے کے خواہاں رہتے ہیں ٗبہت سے بولرز میرے پاس آئے جن میں شین وارن، انیل کمبلے، شاہد آفریدی، اسٹورٹ میک گل شامل ہیں اب یہ ان پر ہے کہ وہ اس بات کا مجھے کریڈٹ دیتے ہیں یا نہیں۔عبدالقادر نے آسٹریلیا کے اپنے 1983 کے واحد ٹور میں مکمل طور پر ناکام رہنے کی بڑی وجہ وہاں کی ریتلی آؤٹ فیلڈ کو قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…