ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،وفاق اورصوبوں نے آزادکشمیرکوبڑی یقین دھانی کرادی

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(رئیس احمدخان )وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خا ن نے کہا ہے کہ پورے آزادکشمیر کے اندر معیاری نظام تعلیم ، صحت کی مثالی سہولیات، انفرا سٹرکچرل ڈویلپمنٹ کے لیے یکساں طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بین الاصوبائی رابطہ مہم کے ذریعے وفاقی محصولات میں آزادکشمیرکے حصے کو بڑھانے کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ آزادکشمیر کی خوش قسمتی ہے کہ مرکز اور پنجاب ، بلوچستان میں میاں محمد نواز شریف اور ان کے کارکنون کی حکومت ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے جلد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے بھی ملاقات کروں گا۔ آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافے ، وفاقی محصولات میں آزادکشمیر کا حصہ بڑھانے ، آزادکشمیر کو سی پیک کا حصہ بنانے ،آزادکشمیر اسمبلی کو با اختیار بنانے، ،مشترکہ مفادات کونسل ارسا سمیت وفاقی اداروں میں آزادکشمیر کے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کر نے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ہماری توقع سے بھی بڑھ کر اقدامات اٹھانے کا عزم رکھتے ہیں سابقہ حکومتیں اگر پاکستان میں وسائل کی تقسیم کے فارمولہ تہہ کرنے کے وقت اگر اپنی آواز اٹھاتیں تو اس وقت حالات کافی بہتر ہوتے۔ جلد آزادکشمیر بھر کا دورہ کروں گا۔ ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں بیٹھ کر وہاں کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ہر تحصیل کے اندر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو معیاری ادارہ بنائیں گے۔ نوجوانوں کو ہنر مندی کی تعلیم دے کر انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاؤس میں ضلع پونچھ ، کوٹلی، میرپور، باغ ، بھمبر سے ملاقات کی غرض سے آنے والے جماعتی عہدیداران ، کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ریاست بھرمیں عوام الناس کو تعلیم ، صحت ، روزگار کے یکساں مواقعوں کی فراہمی ترجیح اول ہے۔ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آزادکشمیر کے ہر ہسپتال میں تجربہ کار ڈاکٹر اور ایمرجنسی میں زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جماعتی عہدیداران و کارکنان ذیلی تنظیمیں جن میں یوتھ ونگ ، ایم ایس ایف، پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں حکومتی اقدامات کو گراس روٹ لیول پر عوامی ملکیت دلانے میں ان کا بنیادی کردار ہو گا۔ اجتماعی ترقی اور معاشرتی مسائل کے حل کے حوالے سے لیگ اور ذیلی تنظیمات کو مصروف کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ن لیگ غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور اشرافیہ کے بجائے غریبوں کے مسائل کے حل کی جانب زیادہ توجہ دے گی۔ عام آدمی کی فلاح و بہبود ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی میرٹ پر روزگار فراہم کرنا ہماری عزم ہے۔ انشاءاللہ اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…