اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی، میٹ آفس کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مالا کنڈ، ہزارہ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آئندہ 24گھنٹے میں ملاکنڈ، ہزارہ، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند برقرار رہے گی، دوسری جانب بارش کے بعد کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ استرو کے بالائی علاقوں میں کل رات سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حررات منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ، زیارت میں منفی 4 اور قلات میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دالبندین میں درجہ حرارت1، ڑوب اور بارکھان میں2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید بارشیں کب اور کہاں ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں
11
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں