ڈربن(نیوزڈیسک)مردہ زندہ ہوگیا،ہسپتال میں بھگدڑ، تفصیلات کے مطابق ساﺅتھ افریقہ کے شہر کوازولو میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہونیوالے زندہ نوجوان کو مردہ قراردے دیاگیا جس کو بعد ازاں مردہ خانے کے سرد خانے میں بھی پہنچادیاگیا، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جب گھر والوں نے لاش کو دیکھا تو یہ انکشاف ہوا کہ زخمی نوجوان مرا نہیں بلکہ زندہ ہے جبکہ ڈاکٹروں کی غلط تشخیص کے باعث اسے مردہ قراردے کر مردہ خانے پہنچادیاگیا ہے واقعہ کے بعد پہلے تو ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی لیکن جلد ہی صورتحال کو بھانپتے ہوئے ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے نوجوان کی جان بچالی، محکمہ صحت نے متعلقہ طبی عملے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔