ایک شخص آپ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی غربت و تنگدستی بیاں کی، آپ ﷺ نے اِ رشاد فرمایا جب تم اپنے گھر میں داخل ہو سلام کیا کرو چاہے کوئی گھر میں ہو یا نہ ہو، پھر مجھ پر درودو سلام بھیجو،
اور ایک بار سورہ اخلاص پڑ ہو،اُس شخص نے عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے اُس کی روزی میں اِتنی برکت اور کشادگی دی کہ نہ صرف اُس کے پڑوسی بلکہ اُس کے رشتہ دار بھی فیضاب ہونے لگے۔ اچھی باتیں دوسروں کو بتانا بھی صدقہ جاریہ ہے۔