ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

20ہزارسرکاری اسامیاں ،وفاقی وزیرنے تفصیلات جاری کردیں

datetime 9  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرحدی امور اور رےاستوں کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ 2017میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔ فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے آئینی ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے، فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں فاٹا میںہر ایجنسی کو ترقیاتی کاموں کے لئے 3 سے 4 ارب روپے دینے کی تجویز ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا فاٹا لیویز کی 20ہزار آسامیاں پیدا کی جائیں گی ، فاٹا میں ایف سی آرقوانین کو تبدیل کیا جائے ، مجوزہ رواج ایکٹ میں بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ، فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں،سال گزرنے کے باوجود فاٹا کے عوام کو آئینی حقوق نہیں ملے ۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ اور دہشت گردی کی وجہ سے فاٹا کے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا ،بہادر قبائلی عوام نے ملکی مفاد کے لئے اپنے گھر بار چھوڑے ، 70سال گزرنے کے باوجود فاٹا کے عوام کو آئینی حقوق نہیں ملے ۔ فاٹا کے عوام کو آج تک حکومت کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا ۔ فاٹا کے عوام کو حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنے نمائندے خود منتخب کریں ، وزیراعظم نے فاٹا میں اصلاحات کے لئے 9ماہ سے پہلے کمیٹی تشکیل دی ۔ فاٹا میں ایف سی آر قوانین کو تبدیل کیا جائے گا ۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 83فیصد نقل مکانی کرنے والے افراد واپس جا چکے ہیں ۔ 2017میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔ قابل تقسیم محاصل سے تین فیصد فاٹا کو دینے کی تجویز ہے ۔ فاٹا اصلاحات سے متعلق رپورٹ پر قومی اسمبلی اور سینٹ میں بحث کی گئی ۔ فاٹا لیویز کی 20ہزار آسامیاں پیدا کی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…