میرپور(آئی این پی )بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے فیصلہ کن معرکے میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے راج شاہی کنگز کو 56رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، راج شاہی کی ٹیم 160رنز ہدف کے تعاقب میں 17.4اوورز میں 103رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، راج شاہی کنگز کی جانب سے مومن الحق 27، صابر رحمان 26اور سمت پٹیل 17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی جانب سے ابوجید ،شکیب الحسن اور سنزامل اسلام نے 2,2،اندرے رسل اور براوو نے 1-1وکٹ حاصل کی ۔
ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کے ایون لیوائس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بی پی ایل کے فیصلہ کن معرکے میں راج شاہی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ،ڈھاکہ ڈائنا مائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے ، ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی جانب سے ایون لیوائس نے 45،کمار سنگاکارا36،براوو13اور شکیب الحسن 12رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔
راج شاہی کنگز کی جانب سے فرہاد رضا نے 3، ولیمز ،مہدی حسن مرزا، افیق حسین ،سیمی اور سمت پٹیل نے 1-1وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں راج شاہی کی ٹیم 160رنز ہدف کے تعاقب میں 17.4اوورز میں 103رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، راج شاہی کنگز کی جانب سے مومن الحق 27، صابر رحمان 26اور سمت پٹیل 17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی جانب سے ابوجید ،شکیب الحسن اور سنزامل اسلام نے 2,2،اندرے رسل اور براوو نے 1-1وکٹ حاصل کی