پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

’’ عظیم کھلاڑی کیلئے ۔۔عظیم افتتاح‘‘انضمام الحق کے نام سے کونسی یادگار منسوب؟جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 9  دسمبر‬‮  2016 |

ملتان( آن لائن ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ملتان میں سابق کپتان انضمام الحق کے نام سے ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایبٹ آباد میں پاکستان ائر لائن کے طیارہ کے حادثہ میں گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے برابر شریک ہیں۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد، چیف سلیکٹر انضمام الحق، مدثر نذر ڈائریکٹر اکیڈمیز، علی ضیا، مشتاق احمد، ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد، منظور الہی، ظہور الہی، مرحوم عامر بشیر کے بیٹے ملک بیشر، ریجنل کوچز و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بڑی خوشی ہے کہ انضمام الحق کے نام سے ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ سنٹر کے قیام سے جنوبی پنجاب کے کھلاڑیوں کو پروفیشنل کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ دور افتادہ علاقوں میں ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کر کے وہاں کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔ ملتان کے بعد جلد کراچی میں ایسے سنٹر کا افتتاح کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…