اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

جنید جمشید کس بات پر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے تھے؟ طارق جمیل کا رولا دینے والا انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل جنید جمشید کا ذکرکرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع مسجد میں بیان کے دوران اپنے دوست جنید جمشید کی یاد سے تازہ کرتے ہوئے آہ بھری آواز میں کہا کہ 2دن پہلے مجھے جنید جمشید کا فون آیا تھا جس میں انہوں میں مجھے چترال ساتھ چلنے کی دعوت دی تھی، ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نہ جا سکا ۔ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ 20 سال پہلے جنید جمشید کو ٹی وی پر ناچتے گاتے دیکھا تھا، کراچی میں اجتماع میں ان سے ملاقات ہوگئی، 4 ماہ انہوں نے تبلیغی جماعت میں گزارے، پھر اللہ کے ہو کر رہ گئے، کچھ عرصہ پہلے جنید جمشید ماضی کی باتیں کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسان کو سیدھا راستہ دکھانے والا اللہ ہے، انہوں نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا بھی کرائی۔چترال میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی جماعت چل رہی تھی۔خیال رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 میں 47 افراد سوار تھے۔جنید جمشید نے چترال میں اپنی مصروفیات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…