منامہ(این این آئی)1971ء کے بعد پہلی بار برطانوی فوج کی بڑی نقل و حرکت،برطانیہ نے اعلان کردیا،برطانوی وزیر اعظم نے بحرین میں مستقل فوجی اڈہ قائم کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں ایرانی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ سعودی عرب کی معلومات کے باعث لندن دہشتگرد حملوں سے محفوظ رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما میں خلیج تعاون کونسل کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کی سلامتی برطانیہ کی سلامتی ہے۔
ایرانی فوج کی سرگرمیوں پر تشویش سے ایران کو آگاہ کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انیس سو اکہتر کے بعد بحرین میں مستقل فوجی اڈہ بنا رہے ہیں۔ تھریسا مے نے اعتراف کیا کہ سعودی عرب سے معلومات کے تبادلے کے باعث برطانیہ دہشتگرد حملوں سے محفوظ رہا ۔