جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

طیارہ حادثہ،اہم سیاسی جماعت کے چونکادینے والے انکشافات،جنگی بنیادوں پر اقدامات کامطالبہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے طیارہ حادثے کی جنگی بنیادوں پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جہاز اونچائی کے لیے نہیں بنے انہیں چترال بھیج دیتے ہیں،اے ٹی آر ہر ماہ لاکھوں روپے کا نقصان کرتے ہیں،کوئی بھی پائلٹ جان بوجھ کر اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالتا،حویلیاں طیارہ حادثے کے ذمہ دار ایم ڈی پی آئی اے ہیں، انہیں فوری طور پر برطرف کیاجائے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے طیارہ حادثے پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت افوسناک سانحہ ہوا ہے لواحقین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں،

جنید جمشید اللہ رسول والا آدمی تھا، اللہ پاک جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے معاملات کو پی اے سی میں بھی اٹھایا گیا ہے،جو جہاز اونچائی کے لیے نہیں بنے انہیں چترال بھیج دیتے ہیں،اے ٹی آر ہر ماہ لاکھوں روپے کا نقصان کرتے ہیں، کوئی بھی پائلٹ اپنی جان کو جان بوجھ کرخطرے میں نہیں ڈال سکتا، حویلیاں طیارہ حادثے کے ذمہ دار ایم ڈی پی آئی اے ہے انہیں فوری برطرف کیا جائے اورآئندہاس طرح کے سانحات سے بچنے کیلئے حالیہ واقعے کی جنگی بنیادوں پرتحقیقات شروع کی جائیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اے ٹی آرز بلند مقامات پر جانے کے لئے موزوں نہیں لیکن جو طیارہ اونچی پرواز کیلئے نہیں بنا اسے چترال بھیج دیا گیا اوریہی اے ٹی آرہرماہ لاکھوں روپے کا نقصان بھی کرتے ہیں۔

 

 

 



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…