جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

دنیا کی سب سے موٹی خاتون منظر عام پر ۔۔ کتنا وزن ہے اور کتنے سال سے گھر سے باہر نہیں نکلیں ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

قاہر ہ( آن لائن ) مصری خاتون جلد ہی وزن کم کرنے کیلئے سرجری کے لیے بھارت جائیں گی۔ ان کا وزن 500 کلوگرام ہے اور خیال ہے کہ وہ دنیا کی وزنی ترین خاتون ہیں۔36 سالہ ایمان احمد العبدالآتی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچیں گی جہاں سرجن ڈاکٹر مضفل لکڑاوالا ان کا آپریشن کریں گے۔

ابتدائی طور پر قاہرہ میں انڈین سفارتخانے نے ان کے ویزے کی درخواست مسترد کر دی تھی کیونکہ وہ خود سفر کرنے کے قابل نہیں تھیں۔سرجن کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرنے کے بعد انڈیا کی وزیرخارجہ کی جانب سے فیصلہ تبدیل کر دیا گیا۔انڈیا کے خارجہ امور کی وزیر سشما سوراج نے جلد ہی جواب دیتے ہوئے مدد کی پیشکش کی۔ خیال رہے کہ وہ آج کل خود بھی ہسپتال میں گردے کی پیوندکاری کے لیے زیرعلاج ہیں۔

ایمان احمد العبدآتی کے خاندان کا کہنا ہے وہ 25 سال سے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا وزن 500 کلوگرام ہے۔اگر ان کے وزن کے بارے میں دعویٰ درست ہے تو وہ دنیا کی وزنی ترین خاتون ہوں گی۔ سب سے زیادہ وزنی خاتون کا موجودہ گیئنس ورلڈ ریکارڈ امریکی خاتون پولین پوٹر کے پاس ہے جس کا وزن 292 کلوگرام ہے۔ عبدالآتی کی خاندان کا کہنا ہے کہ

پیدائش کے وقت ان کا وزن پانچ کلوگرام تھا ڈاکٹر لکڑاوالا اس سے قبل وزن کم کرنے کے لیے انڈین وزرا نتن گدکاری اور وینکائیا کے آپریشنز کر چکے ہیں۔ خاندان کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت ان کا وزن پانچ کلوگرام تھا ہے عبدالآتی کی دیکھ بھال ان کی والدہ اور بہن کرتی ہیں ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…