پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

طلبا و طالبات کیلئے شاندار خوشخبری۔۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ہونہار طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کی نئی نسل انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہے اور یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے ا ن کے تخلیقی جوہر کو پروان چڑھانے کے بھر پور مو اقع فراہم کرناہوں گے۔چلڈرن لائبریری میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت تعلیم کے شعبہ میں تخلیقی اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں درسی کتب کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی دلچسپی کیلئے سکول میگزین کی اشاعت پر غور خوض کیا گیا۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو میگزین کے اجراء کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ اردو اور انگریزی زبانوں میں سکول میگزین جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ا ی میگزین کے اجراء پر بھی غور و خوض کیا گیا۔میگزین کے اجراء کے لئے ہر سکول سے ایمبیسڈر متعلقہ سکول کی نمائندگی کرے گا۔اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ اور ٹریفک سسٹم سے آگاہی سمیت مختلف پبلک میسجز کو میگزین کا حصہ بنانے سے متعلق تجاویز زیر بحث رہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ میگزین کے اجراء کا مقصد طلبا و طالبات کوبا اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانا ہے۔اس میگزین کی اشاعت سے ہونہار طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی او ران میں مطالعہ کا رجحان تقویت پائے گا۔سکول میگزین میں بچوں کے آرٹیکلز، پینٹینگز اور دیگر تخلیقات کو نمایاں جگہ دی جائے گی تا کہ مطابقت کی صحت مند فضا پروان چڑھے۔اسی طرح میگزین میں سکولوں میں منعقدہ سرگرمیوں کو شامل کیا جائے گا اورہونہار طلباو طالبات کی کامیابیوں کی اشاعت کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ مثبت تخلیقی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوگا ۔اجلا س میں پریس سیکرٹری ٹو سی ایم شعیب بن عزیز، محمد مالک، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالجبار شاہین،ایڈیشنل سیکرٹری رانا حسن اختر اور ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…