اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

جنید جمشید نے کتنی بار حج کی سعادت حاصل کی تھی؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہیں گے

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حویلیاں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے جنیدجمشید 3ستمبر 1964 کوکراچی میں پیدا ہوئے جہاں سے انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور آگئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے ڈگری حاصل کی،وہ کچھ عرصہ پاکستان ایئرفورس میں بھی کام کرتے رہے۔جنید جمشید نے اپنی زندگی میں 13 بار حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

دوران تعلیم ہی انہیں میوزک کا شوق پیداہوا اور انہوں چنددوستوں کے ہمراہ مل کر گلوکاری شروع کردی جس کے بعد انہوں نے1986میں اپنے دوست کیبورڈ پلیئر روحیل حیات سے مل کر میوزیکل بینڈ’’وائٹل سائنز‘‘کی بنیاد رکھی اور اسی دوران پی ٹی وی کے پروڈیوسر شعیب منصور نے ان سے رابطہ کیا اور ان کے پہلے البم’’وائٹل سائنز‘‘کے میوزک کی تیاری میں ان کی معاونت کی۔جنید جمشید کے پہلے البم کے ویسے تو سارے ہی گانے مشہور ہوئے کیونکہ اس زمانے میں پاکستان میں پاپ میوزک کافی مقبول تھا لیکن ایک ملی نغمہ جس نے دھوم مچادی وہ تھا’’دل دل پاکستان‘‘۔اس کے بعد جنید جمشید گلوکاری چھوڑ کر دین کی راہ پر چل پڑے اور مبلغ اور نعت خواں بن گئے تھے۔ جنید جمشید کے دوستوں کے مطابق وہ جب بھی نعت پڑھا کرتے تھے تو ان پر رقت طاری ہو جاتی تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…