اسلام آباد (این این آئی)حادثے کا شکار طیارے میں2چینی اورایک برطانوی شہری بھی سوار تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے پی کے 661میں سوار افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی ٗ ان میں تین غیر ملکی مسافر بھی سوار تھے ان میں 2چینی جن میں سے ایک کا نام چینگ ہان تھا ،ایک برطانوی شہری کیسلر بھی سوار تھے۔