بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے 70 جے ایف تھنڈر طیارے آپریشنل استعمال کیلئے پی اے ایف کے حوالے کردیئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے 70 جے ایف تھنڈر طیارے آپریشنل استعمال کے لئے پاکستان ایئرفورس کے حوالے کردیئے‘ کمپلیکس ترکی اور نائیجیریا کے ساتھ سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر سپلائی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے‘ ایروناٹیکل کمپلیکس کے انجینئرز نے دہشت گردوں کے حملوں میں نقصان پہنچنے والے تمام اواکس طیارے مرمت کرکے آپریشنل کردیئے ہیں،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پولیس‘ ایف سی‘ رینجرز سمیت چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور ایم ڈی پیپرا اور پیپرا کے صوبائی سربراہان کو مقامی صنعت سے اسلحے اور ہتھیاروں کی خریداری کے معاملے پر بحث اور غور و خوض کے لئے طلب کرلیا۔ بدھ کو قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں سپر مشاق ایئرکرافٹ بارے نائیجیریا اور ترکی کے ساتھ معاہدے پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے سبکدوش آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شاندار کارکردگی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا بالخصوص آپریشن ضرب عضب ‘ سی پیک اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے حوالے سے ان کے جرات مندانہ موقف کو سراہا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان آرمی کے ایک جرات مند کمانڈر کے طور پر ان کی اعلیٰ صلاحیتوں اور کارکردگی کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

ارکان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرمی کو دنیا کی بہترین افواج کی فہرست میں شامل کردیا کمیٹی ارکان نے پاک آرمی کے نئے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے ان کی صلاحیتوں اور تجربے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کمیٹی ارکان نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جنرل باجوہ اپنے پیش رو کے مشن اور ویژن کو پاک آرمی اور قوم کی بہتری کے لئے جاری رکھیں گے۔ کمیٹی نے آئندہ 2016 کی نمائش کے کامیاب ‘ شاندار اور بامعنی انعقاد پر وزارت دفاعی پیداوار اور تمام سروسز چیفس کی بھی ستائش کی۔

بڑے ایونٹ کے تمام انتظامات کی نگرانی کرنے پر وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی بھی تعریف کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین نے سپر مشاق طیارے کی فروخت کے حوالے سے ترکی اور نائیجیریا کے ساتھ کامیاب معا ہدے بارے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرو ناٹیکل کمپلیکس معاہدے میں دیئے گئے ٹائم فریم کے مطابق سپر مشاق طیارے ی تیاری بارے وسیع تجربہ اور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے انجینئرز نے دہشت گردوں کے حملے میں نقصان پہنچنے والے اواکس طیاروں کی کامیابی سے مرمت کرلی ہے جبکہ 70 جے ایف تھنڈر طیارے آپریشنل استعمال کے لئے ایئر فورس کے حوالے کردیئے گئے ہیں کمیٹی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں دفاعی صنعت سے ہتھیاروں کی خریداری کے معاملے پر غور کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں ‘ پولیس‘ رینجرز‘ فرنٹیئر کانسٹیبلری‘ تمام چیف سیکرٹریز کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مدعو کیا جائے گا اس حوالے سے ایم ڈی پیپرا اور پیپرا کے صوبائی سربراہان کو بھی اجلاس میں بلایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈاکٹر رمیش کمار‘ محمد خان‘ چوہدری حامد حمید‘ سید عاشق حسین‘ معین وٹو‘ مس عمار خان‘ مس عفت لیاقت‘ عائشہ ناصر‘ بلال رحمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ (ن غ/ ع ع)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…