اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وہ اللہ کے راستے میں تھے۔۔! کرکٹر محمد یوسف کا جنید جمشید کو شاندار خراج تحسین

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف کرکٹر محمد یوسف نے جنید جمشید کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات پر نہایت ہی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی میں کبھی جنید جمشید سے ملتاتھا بہت خوشی ہوتی تھی جنید جمشید زبردست اخلاق کے مالک تھے انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے راستے میں تھے اورمیری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ دیں ۔حادثے کے مقام پر طیارے کے ملبے سے اکیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، آئی ایس پی آر کا بیان، تفصیلات کے مطابقآئی ایس پی آر نے چترال سے آنے والے طیارہ حادثے کے بارے میں تفصیلات جاری کردی ہیں ، بتایاگیا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے اکیس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

چترا ل سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیاجس میں عملے کے 5افراد سمیت 45افراد سوار تھے،فضائی حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ، ۔بدھ کوترجمان سول ایو ی ایشن ڈویژن شیر علی کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر 42 پرواز نمبر661 ،3:50 پرچترال سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا جبکہ طیارے کا شام4:40ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا،پائلٹ نے کنٹرول روم کو فنی خرابی کی اطلاع دی،پرواز پی کے 661کیپٹن خالد جنجوعہ تھے،عملے میں فرسٹ افسرعلی اکرم،ٹرینی پائلٹ احمد جنجوعہ تھے،ائیرہوسٹس صدف فاروق اور ہوسٹس اسماء عادل بھی عملے میں شامل ہیں۔حویلیاں سے 10کلومیٹر دور گاؤں میں طیارہ پہاڑ ی سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں گرا،گرنے کے فوراً بعد طیارے میں آگ لگ گئی،حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کے نام قیصر عابد،احترام اللہ،عائشہ،علی اکبر،محمود اختر،شوکت عامر،آمنہ احمد،محمد عتیق،فرح ناز،فرحت عزیز،علی حسن،جنید خان،عاطف محمود،گل مرزا،علی محمد،خان محمد،عرش تیمور،عمارہ خان،زاہد ہ پروین شامل ہیں۔

حادثے کے شکار طیارے میں جنید جمشیدبھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوا تھے ۔معروف شخصیت جنید جمشید تبلیغ کے سلسلے میں چترال گئے ہوئے تھے،جبکہ ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ بھی طیارے میں سوار تھے۔طیارے میں سوار عملے کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔پی آئی اے نے فوری طور پر ایمرجنسی سنٹر قائم کردیا ہے۔ریسکیو آپریشن کیلئے پاک فوج کے دستے اور ہیلی کاپٹر بھی فوری طور پر پہنچ گئے ۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے متعلقہ افراد کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر ریسکیوریلیف آپریشن شروع کیا جائے۔وزارت داخلہ کے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی کہ وفاقی ادارے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو مدد فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…