پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کی ڈگری اس وقت تنازعات کا شکار ہے جبکہ مراد سعید کی جانب سے موقف سامنے آنے آیا ہے کہ ٹیچرز کے آپس کے مسئلے کی وجہ سے ڈگری نہیں دی جا رہی جبکہ انہوں نے کئی مرتبہ ڈگری کے لیے درخواست دی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ان کا نتیجہ روکا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اس معاملے پر کل عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔مراد سعید کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک یونیورسٹی انہیں کلیئر نہیں کر دے گی وہ تحریک انصاف کی نمائندگی کہیں نہیں کریں گے۔