ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

میرے سسرال والوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ فریال مخدوم نے سسرال کی پول کھول دی

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سسرال کی بدسلوکی پر منہ کھول دیا۔ سنیپ چیٹ پر اپنے ریمارکس میں فریال نے الزام لگایا کہ اسے اپنے سسرال سے گھریلو تشدد کا سامنا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ میں کافی عرصہ اس بارے میں خوموش تھی تاہم یہ پیغام سب کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹوں کی شادی کیوں کرتے ہیں جب آپ اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا فریال مخدوم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے خرچے پورے کرنے کے خود کام رہی ہیں۔باکسر کی اہلیہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ وہ صبح 7سے رات 12بجے تک ماڈلنگ کرنے میں مشغول رہتی ہیں حالانکہ ان کے شوہر کروڑ پتی انسان ہیں لیکن وہ حق رکھنے کے باوجود ان سے پیسے نہیں لے سکتیں اور سونے پر سہاگہ ان کے سسرالی پھر بھی ان پر لعن طعن کرتے رہتے ہیں ۔

اپنے ایک اور پیغام میں فریال نے انکشاف کیا کہ جب وہ 9ماہ کی حاملہ تھیں تو ان کے سسرالی رشتہ دار عامر خان کو طلاق لینے پر مجبور کررہے تھے ۔عامر خا ن اور فریال مخدوم 3سال پہلے نیویارک میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…