نئی دہلی(این این آئی)پاکستان میں خفیہ آپریشن ۔۔۔۔سابق بھارتی چیفس نے بھارتی فوج کو کیا خطرناک مشورہ دیدیا ,بھارت کے دو سابق آرمی چیفس جنرل (ر) بکرم سنگھ اور جنرل (ر) وی پی ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرنے اور پاکستانی فوج پر سخت حملے کرنے کیلئے خفیہ آپریشن کرنا چاہئے ۔بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ بھارت کو بلوچستان اور آزادکشمیر میں فالٹ لائنز کو توڑ دینا چاہئے تاکہ پاکستانی فوج کو اندرونی معاملات پر توجہ دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ بیرونی خطرات کو بھول جائے جبکہ جنرل وی پی ملک کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے دفاعی آپریشنز کئے ہیں اور ہمیں جارحانہ کارروائیاں کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنرل بکرم سنگھ نے جنرل باجوہ کی تقرری پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کشمیر کے علاقوں پر عبور حاصل ہے ۔