بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

 مراد سعیدکا سی جی پی اے سوشل میڈیا پر ہاٹ ایشو بن گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)مراد سعید کا کہنا ہے کہ ان کی ڈگری کا معاملہ غلط طور پر اچھالا جا رہے‘ ان کی تمام ڈاکومنٹس کلیئر اور وہ کورٹ میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو خاتون ٹی وی چینلز پر ان کی استاد بن کر پیش ہوئی وہ ان کی استاد نہیں ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ان سے نہیں پڑھا۔ مراد سعید نے اے این پی والوں کو مخاطب کر کے کہا ”اے این پی والو۔۔میں انتظار کر رہاتھا کہ تم لوگ اپنا اسلحہ ختم کر لو“۔ مراد سعید نے پی ٹی آئی کے فیس بک پیج پر اپنی ڈی ایم سی بھی ثبوت کے طور پر پیش کر دی جس میں ان کا سی جی پی اے 2.2ہے۔ فیس بک پر کمنٹس کرنے والوں میں جہاں کچھ لوگوں نے ان کے2.2 سی جی پی اے کی تعریف کی ہے وہیں بہت سارے لوگ ان کو آڑے ہاتھوں بھی لے رہے ہیں۔

ایک کمنٹ کرنے والے کا کہنا تھا کہ اس سی جی پی اے کے ساتھ ڈی ایم سی ثبوت کے طور پر پیش کرنے سے بہتر تھا کہ ڈی ایم سی پیش ہی نہ کی جاتی جبکہ ایک کمنٹ کرنے والے کا کہنا تھا کہ میرا سی جی پی اے بھی بھائی (مراد سعید) کے سی جی پی اے جیسا ہی ہے۔

Screen Shot 2015-03-05 at 10.35.40 PM

ایک اور صاحب کا کہنا تھا کہ” 2.2 سی جی پی والے اسمبلی میں ہیں اور بیچارے 3.6 والے کمٹنس کر رہے ہیں“۔

“ایک کمنٹ کرنے والے نے تو حد ہی کر دی اس کا کہنا تھا کہ ”یار مراد سعید بہت ہی نالائق ہو تم

Screen Shot 2015-03-05 at 10.31.29 PM

جبکہ ایک نے لکھا کہ ”یہ رزلٹ اپ لوڈ کرنے سے پہلے کچھ تو سوچ لیتے“۔

Screen Shot 2015-03-05 at 10.32.32 PM

 ایک نوجوان نے تحریر کیا ”سوچ رہا ہوں میں بھی ایم این بن جاﺅں کیوں کہ میرا سی جی پی اے مراد سعید سے بہتر ہے“۔

Screen Shot 2015-03-05 at 10.31.45 PM

مراد سعید نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جو ڈی ایم سی بطورثبوت شیئر کی ہے اس پر چیئرپرسن ڈاکٹر نورجہان کے دستخط موجود نہیں ہیں۔

11001601_10152830291214527_740575313772155811_o



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…