جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

بھارتی جنگی بحری جہازمیں پراسرارحادثہ، 2بھارتی فوج ہلاک، 14زخمی

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی (آئی این پی)بھارت کا قیمتی جنگی بحری جہاز پراسرارحادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2بھارتی فوج ہلاک اور 14زخمی ہوگئے،حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق نیول ڈاکیارڈمیں جنگی بحری جہاز کو پراسرارحادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 2بھارتی فوجی ہلاک اور14زخمی ہوگئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی این ایس بیٹواگائیڈڈمیزائل فریگیڈکوممبئی میں مرمت کے دوران حادثہ پیش آیا۔بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما کا کہنا ہے کہ یہ نیوی کیلئے بہت بڑی صورتحال ہے جو اس سے پہلے کبھی پیش نہیں آئی ۔واقعہ جہاز کو الگ کرنے کے دوران پیش آیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی نیوی کے سربراہ سنیل لاناب صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ممبئی ڈاکیارڈ پہنچ گئے ۔

آئی این ایس بیتوا مغربی نیول کمان کے پاس اہم جنگی جہازوں میں سے ایک ہے جو یوران اینٹی شپ میزائلوں ،برق ون زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں اور تارپیڈو سے لیس ہے ۔2011کے بعد سے یہ تیسرا بھارتی جنگی جہاز ہیجو بڑے حادثے سے دوچار ہوا ہے ۔2014میں ممبئی کے ساحل پرا یک جوہری آبدوز میں آگ لگنے سے 2اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔2013میں 18سیلرز اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب آبدوزآئی این ایس سندھرکشک ممبئی کی بندرگاہ میں شعلوں کی لپیٹ میں آگئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…