صنعا (نیوزڈیسک) سعودی عرب اور اتحادی افواج کی یمنی باغیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران سعودی طیاروں نے یمن کے ساحل کے قریب پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کونشانہ بناڈالاجس کے نتیجے میں 6افرادجاں بحق ہوگئے۔
ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
سعودی عرب کی فضائیہ نے یمن کے ساحل پرشکارمیں مصروف پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کونشانہ بنایااورجب اس کشتی کونشانہ بنایاگیاتویہ کشتی یمن کے علاقے تائزکے مکھاساحل پرتھی اورسعودی طیاروں نے اس پربمباری شروع کردی اورکشتی میں سوار12افراد میں سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ افرادابھی تک لاپتہ ہیں تاہم سعودی عرب یاپاکستان کی طرف سے ان ہلاکتوں کی تصدیق یاتردید نہیں کی گئی ہے ۔