منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بے روزگاری میں اضافہ،شاہی فرمان جاری ، بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے خصوصی شاہی فرمان کے تحت متعدد اہم حکومتی عہدیداروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ان میں اہم ترین تبدیلی وزیرمحنت و بہبود آبادی کی بھی شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر مفرج الحقبانی کو وزارت محنت بہبود آبادی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ علی الغفیص کو نیا وزیرمحنت مقرر کیا گیا ہے۔الحقبانی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی متعدد اہم وجوہات ہیں۔ ان میں اہم ترین وجہ ان کا ویڑن 2030ء کے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہنا اور سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ بھی ہے۔جب سے ڈاکٹر مفرج الحقبانی نے وزارت محنت کا قلم دان سنھبالا ملک میں سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔اعدادو شمار کے مطابق سنہ 2015ء کی پہلی ششماہی کے دوران سعودی عرب میں ملازمت کے 71 ہزار مواقع پیدا ہوئے۔ دوسری میں اس میں کمی آئی اور یہ تعداد 35 ہزار تک آگئی، تیسری ششماہی میں 14 ہزار اور سال کی آخری ششماہی میں معمولی اضافے کے بعد یہ تعداد 26 ہزار پرآگئی تھی۔اس طرح پہلی ششماہی میں پانچ ہزار، دوسری میں 10 ہزار اور تیسری چوتھائی میں یہ تعداد کم ہو کر 27 ہزار پر آ گئی تھی۔ سنہ 2016ء کے دوران سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع میں کمی کی ایک وجہ غیر سعودی باشندوں کا ملازمتوں پر فائز ہونا بھی رہا۔ سبکدوش وزیر برائے لیبر سعودی شہریوں کو معقول روزگار کی فراہمی میں ناکام رہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…