منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ملک ریاض حکومت پر بازی لے گئے باکسر محمد وسیم کیلئے کیا شاندار اعلان کر دیا؟

datetime 5  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ باکسنگ سلور فائی ویٹ ٹائٹل ہولڈر محمد وسیم نے کہا ہے کہ واحد پاکستانی ہوں جس نے ورلڈ باکسنگ کونسل ٹائٹل جیتا ہے، آج تک کسی حکومتی شخصیت اور ادارے نے میری مدد نہیں کی، جنوبی کوریا کی شہریت کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرادی کہ میں پاکستانی ہوں اور اپنے ملک کا ہی جھنڈا اٹھاؤں گا جس کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے 25 لاکھ اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن محمد وسیم کو دس لاکھ روپے اور ہر طرح کی سپورٹ اور سپانسرشپ فراہم کریگی، محمد وسیم کو ملک کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ محمد وسیم کو پچیس لاکھ روپے بھی دیئے اور پشاور زلمے کا سفیر بھی مقرر کیا ہے، پاکستان کی سپورٹس پالیسی میں وژن ہے نہ کوئی وژنری قیادت ہے، دنیا میں تنازعات کے حل میں سپورٹس ڈپلومیسی زیاد ہ موثر ہتھیار ثابت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی باکسر محمد وسیم کیلئے 3 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی ہے لیکن اعلان کے باجود ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…