ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بی پی ایل میں اس پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں مزید معلومات سامنے آگئی ہیں جس نے لڑکی کوہوٹل میں بلایاتھا۔بنگلہ دیش پریمیئرلیگ انتظامیہ کی طرف سے روکے جانے کے بائوجود ایک پاکستانی کھلاڑی نے لڑکی کوہوٹل بلالیاتھاحالانکہ بی پی ایل انتظامیہ نے اس بارے میں سخت ہدایات جاری کررکھی تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق جب لیگ انتظامیہ کواس لڑکی کے ہوٹل میں بلائے جانے کی اطلاع ملی توانتظامیہ نے اس لڑکی کوہوٹل سے باہرنکال دیااورمذکورہ بالاکھلاڑی کوبھی سخت وارننگ دی گئی ۔بنگلہ دیش پریمیئرلیگ جوکہ پہلے ہی کئی پریشانیوں میں گھری ہے اس کی انتظامیہ نے یہ معاملہ دبادیالیکن پاکستانی میڈیانے لڑکی کوہوٹل بلانے والے پاکستانی کھلاڑی کی تلاش شروع کردی کہ آیایہ کون ساپاکستانی کھلاڑی تھا۔
اس بار ے میں ایک پاکستانی سپورٹس رپورٹرنے دعوی کیاہے کہ پاکستانی کھلاڑی کومیلاوکٹورینزکاآل رائونڈرہے لیکن ابھی تک اس کانام سامنے نہیں لایا۔یادرہے کہ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کے رواں سیزن میں پاکستا ن کے کھلاڑیوں میں سہیل تنویر،خالد لطیف ،اشعرزیدی ،عماد وسیم ،احمد شہزاد،شاہ زیب حسن کومیلاوکٹورینزکی طرف سے کھیل رہے ہیں تاہم ابھی تک لڑکی کوہوٹل بلانے والے کھلاڑی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکاہے ۔