جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر خریدنے والے اوربیچنے والے بڑی مشکل میں پھنس گئے،حکومت کا حیرت انگیزاقدام،تاجروں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)ڈالر خریدنے والے اوربیچنے والے بڑی مشکل میں پھنس گئے،حکومت کا حیرت انگیزاقدام،تاجروں میں کھلبلی مچ گئی،ڈالر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریو نیوکی جانب سے خصوصی سیل قائم کردیا گیاجو روزانہ کی بنیاد پر ڈالر کی خرید و فروخت کا جائزہ لے گا،ایف بی آر کی کسٹم انٹیلی جنس اور انکم ٹیکس انٹیلی جنس کو چھاپے مارنے کی اجازت دینے پربھی غور جاری ہے،حکومتی اقدامات کے بعد حالیہ دنوں میں امریکی ڈالر 108 روپے 40 پیسے سے گر کر 106 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈالر سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔وزیر خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر نے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا جو روزانہ کی بنیاد پر ڈالر کی خرید و فروخت کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈھائی ہزار ڈالر خریدے ہیں ان کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کی ٹیکس اور دیگر تفصیلات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جن لوگوں نے ڈالر اپنے گھروں میں ذخیرہ کر رکھے ہیں ان کے خلاف ایف بی آر کی کسٹم انٹیلی جنس اور انکم ٹیکس انٹیلی جنس کو چھاپے مارنے کی اجازت دینے پر غور جاری ہے۔علاوہ ازیں حکومتی اقدامات کے باعث امریکی کرنسی 108 روپے 40 پیسے سے گر کر 106 روپے 80 پیسے کی سطح پر آ گئی۔امریکی کرنسی کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی سے روپیہ دبا ؤکا شکار تھا تاہم حکومت کی ہدایت پر کسٹم حکام کی جانب سے کڑے اقدامات لینے کے سبب ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کی قدر میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔تاجروں نے حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…