جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی خاتون قومی کھلاڑی کے ساتھ ایوارڈ یافتہ شخصیت کی زیادتی کی تصدیق،ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی خاتون قومی کھلاڑی کے ساتھ ایوارڈ یافتہ شخصیت کی زیادتی کی تصدیق،ہنگامہ برپا ہوگیا،بھارت میں قومی لیول کی خاتون کھلاڑی کو اس کے کوچ نے نشہ آور مشروب پلاکر عزت لوٹ لی ،ملزم کوچ اولمپکس میں 2مرتبہ بطور کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کر چکا ہے ،میڈیکل رپورٹ نے خاتون کھلاڑی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ٗپولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈیا کی طرف سے قومی سطح پر کھیلنے والی ایک شوٹر خاتون نے اپنے کوچ اور’’ ارجن ایوارڈ یافتہ فاتح کھلاڑی ‘‘ پر عصمت دری کا الزام لگایا ٗخاتون شوٹر نے کہا کہ ملزم کے ساتھ وہ 2سال سے رابطے میں تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا تاہم پھر وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ، شادی کے وعدے سے مکرنے کے بعد ’’کوچ‘‘ نے میرا فون سننا بند کیا تو میں اس سے ملنے شوٹنگ رینج میں گئی تو اس نے مجھے شوٹنگ رائفل سے جان سے مانے کی دھمکی دی اور کہا کہ وہ مجھے قتل کر کے اسے ایک حادثہ بنا دیگا ۔

خاتون شوٹر کے مطابق ملزم کوچ نے اسے چانکیہ پوری میں واقع اپنے گھر میں سالگرہ کی تقریب میں بلایا اور نشہ آور مشروب پلا کر اس کی عصمت دری کر دی ٗدہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر ایم کے مینا نے بتایا کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ نے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے جس پر ملزم کوچ کے خلاف پولیس سٹیشن چانکیہ پوری میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…