اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے ہاتھوں بڑی شکست، میچ کے دوران کیا ہوا؟قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں پر سوال اُٹھادیئے گئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک(این این آئی)بھارت نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو شکست دیکر لگاتار چھٹی مرتبہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔بنکاک میں کھیلے جا رہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشای کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔بھارتی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی لیکن دوسرے اینڈ پر موجود متھالی راج نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔متھالی راج نے ناقابل شکست 73 رنز کی اننگز کھیلی ٗ جھولن گوسوامی نے دس گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیل اپنی ٹیم کا اسکور 121 رنز تک پہنچادیا۔پاکستان کی جانب سے انعم امین دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں جبکہ سعدیہ یوسف اور ثنا میر نے ایک ایک وکٹ لی۔جواب میں پاکستانی اوپنرز نے 24 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا لیکن عائشہ ظفر کے بعد نئی آنے والی بلے باز اسماویہ اقبال بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئیں۔28 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بسمہ معروف کی وکٹ پر آمد ہوئی جنہوں نے جویریہ خان کے ساتھ مل کر اسکور کو 56 تک پہنچا دیا۔جب جویریہ آؤٹ ہوئیں تو پاکستان کی ہدف کی جانب پیش قدمی درست انداز میں جاری تھی لیکن نئے آںے والے بلے بازوں کی سست بیٹنگ کے سبب بشمہ پر دباؤ بڑھتا گیا اور 25 رنز بنانے کے بعد وہ بھی آؤٹ ہو گئیں۔نین عابدی اور ارم جاوید کی سست بیٹنگ کے سبب مطلوبہ رن ریٹ بڑھتا رہا اور اختتامی اوورز میں ندا ڈار اور ثنا میر انتہائی کوشش کے باوجود بھی قومی ٹیم کوشکست دے نہ بچا سکیں۔پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 104 رنز بنا سکی اور یوں ہندوستان نے 17 رنز سے فتح اپنے نام کر کے ایشیا کپ میں ناقابل شکست رہنے اور لگاتار چھٹی مرتبہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔متھالی راج کو عمدہ بیٹنگ پر میچ اور ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…