منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارت میں سرتاج عزیز سے اہم چینی شخصیت کی ملاقات، دونوں ممالک نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2016

امرتسر (آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژان ہو نے بھارت کے شہر امرتسر میں ملاقات کی جس میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سمیت باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کے روز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے باوجود کانفرنس میں شرکت پاکستان کی امن کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان کے افغانستان میں امن کوششوں کے لئے کردار کو عالمی دنیا کی جانب سے سراہا گیا ہے اور ہم پر امن افغانستان کی کوششوں کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پر امن افغانستان کے لئے ہمیشہ مخلصانہ کردار کیا ہے اور مستقبل میں بھی افغانستان کے سیاسی استحکام اور مفاہمت کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے کیوں کہ پر امن افغانستان سے ہی پاکستان کا امن اور ترقی وابستہ ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…