جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سرتاج عزیز کی نریندرمودی سے ملاقات،کیا بات ہوئی،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

امرتسر (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیاجس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر ممالک کے حکام نے شرکت کی ،نریندر مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے امرتسر میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر ممالک کے حکام نے شرکت کی۔

عشائیے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مصافحہ بھی کیا اور ان سے دریافت کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کیسے ہیں ؟ اس پر مشیر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ نواز شریف صاحب ٹھیک ہیں اور انہوں نے آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ میری طرف سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو سلا م اور نیک خواہشات پہنچا دیں ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ کانفرنس میں آنا پاکستان کی افغانستان میں قیام امن کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے ۔ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ عشائیے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔اس سے قبل افغانستان میں ترقی، امن و استحکام سے متعلق دو روزہ کانفرنس کا امرتسرمیں آغاز ہوگیا

جس میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز خصوصی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچے تو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے انکا استقبال کیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیزکانفرنس میں پرامن افغانستان کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور افغان مصالحتی عمل پربھی بات کریں گے کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدراشرف غنی بھی خطاب کریں گے۔کانفرنس میں چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کا ایجنڈا پرامن افغانستان ہے کانفرنس میں افغانستان کو پر امن بنانے کے علاوہ اقتصادی و معاشی ترقی کے معاملہ پر غور کیا جائے گا خطے کے ممالک کے درمیان پہلی کانفرنس نومبر دوہزار گیارہ میں ہوئی تھی امریکا سمیت بیس ممالک نے اس کانفرنس کی تجویز کی حمایت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…