بیجنگ (آئی این پی ) چین نے بحراوقیانوس میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائیٹینک کی نقل کی تیاری شروع کر دی ہے۔چینی میڈیاکے مطابق چین کی ایک کمپنی نے برطانیہ کے مشہور زمانہ مسافر بردار بحری جہاز ٹائٹینک کی طرز پر بحری جہاز کی تیاری شروع کر دی۔اس مقصد کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹائٹینک کی ڈیجیٹل شکل دکھائی گئی۔اس سلسلے میں صوبہ سیچوان میں باضابطہ تقریب ہوئی ، چین کی ایک تھیم پارک میں یہ ٹائیٹینک دنیا بھر سے سیاحوں کے لئے کشش کا باعث بن رہا ہے۔
کمپنی مینجر نے جہا ز سے متعلق معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہماگیر سہولیات سے آراستہ اس جہازمیں سینکڑوں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش اور اسکے کے زیادہ تر حصے ہو بہو ٹائٹینک جیسے ہونگے۔ منصوبے پر165ملین ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی اور دنیا کا یہ دوسرا ٹائٹینک2017 کے آخر میں مکمل ہو گا ، اس تقریب میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔