کراچی (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر خوش لیکن مشکوک بولنگ ایکشن کے قانون اور اس کے ذریعے بولرز سے نمٹنے کے طریقہ کار سے مطمئن نہیں ۔محمد حفیظ نے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مشکوک بولنگ ایکشن کا قانون غیر واضح ہے کیونکہ یہ مائنڈ سیٹ کی بات ہے کہ اگر امپائرز کسی بولر کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں تو ہر چیز بری لگے گی۔
اس وقت بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایسے کھلاڑی بولنگ کر رہے ہیں جن کے بولنگ ایکشن میں گڑبڑ لگتی ہے لیکن انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا لہذٰا اس قانون کو ایسی جگہ لانے کی ضرورت ہے جہاں تمام شکوک وشبہات دور ہو جائیں جو ذہنوں میں آتے ہیں کہ کسی بولر کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کر دیا اور کسی کو نہیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اس بات ہر ہمیشہ زور دیتے آئے ہیں کہ مشکوک بولنگ سے متعلق قانون تمام بولرز کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔اس کا اطلاق تمام بولرز پر ہونا چاہیے۔
محمد حفیظ کو امید ہے کہ اس سال دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد دوبارہ انہیں اس طرح کی صورتحال اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں ایک ہی انداز اور ایکشن سے بولنگ کی ہے اور اس میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔وہ اب بھی اسی ایکشن سے بولنگ کریں گے جس سے وہ پہلے کرتے آئے ہیں۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔
وہ اب مکمل فٹ ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ کر بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی پاکستانی ٹیم کے کام آئیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر کا اعزاز دوبارہ حاصل کریں جو انہیں پہلے ملا تھا۔
بولنگ ایکشن کلئیر ہوتے ہیں محمد حفیظ نے بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز کی رجسٹریشن کا آغاز
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو چار الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی
-
پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنےکا فیصلہ
-
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور سٹوڈنٹس کےلیے بڑا اعلان
-
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
-
جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا















































