ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف عدالت نے حکم جاری کر دیا ۔۔ کیا چیز فوراً واپس طلب کر لی ؟

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق مزید دلائل سننے سے انکار کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کے بارے میں مزیددلائل سننے سے معذرت کرتے ہوئے گاڑی8 دسمبرکوپیش کرنے کا حکم دیاہے۔عہدے سے فارغ ہونے کے باوجود افتخار چوہدری کے پاس بلٹ پروف گاڑی کی موجودگی کے خلاف درخواست اسلام آباد کے ایک شہری حنیف راہی کی طرف سے دی گئی جس میں درخواست گزار حنیف راہی کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف گاڑی کا پیٹرول اور گاڑی کے دیگر اخراجات عوام کے دیے ہوئے ٹیکسوں سے ادا کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ افتخار محمد چوہدری دسمبر سنہ 2013 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے جس کے بعد اُنھوں نے حال ہی میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بھی بنائی ہے اور اس پارٹی میں زیادہ ارکان کا تعلق وکلا برادری سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…