کراچی (آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکولوں کے ترک اسٹاف کی ملک بدری سے متعلق وزارت داخلہ کافیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیاہے،اورڈپٹی اٹارنی جنرل اوروزارت داخلہ سے 13دسمبرتک جواب طلب کرلیاہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاک ترک اسکولوں کے ترک اسٹاف کوملک چھوڑنے کے احکامات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ملک بدری کے احکامات 11000ہزارطلبہ کیلئے نقصان دہ ہیں،پاک ترک اسکول فاؤنڈیشن غیرمنافع بخش اورغیرسرکاری تنظیم ہے
اوراس کاترکی یاپاکستان کی سیاست میں کوئی کردارنہیں ہے وکیل نے کہا کہ ترک اساتذہ اورعملے نے ویزوں کی مدت میں توسیع کی درخواستیں دی تھیں جنہیں مسترد کرکے اسٹاف کوملک چھوڑنے کاحکم دیدیاگیا۔حکومت کایہ فیصلہ 11000طلبہ کامستقبل تاریک کردے گا۔عدالت نے ترک اسٹاف کی ملک بدری اورویزے میں توسیع سے انکارکاوزارت داخلہ کافیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیااورڈپٹی اٹارنی جنرل اوروزارت داخلہ سے 13دسمبرکوجواب طلب کرلیاگیاہے۔