جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب الگ صوبہ ،بڑی سیاسی جماعت نے وعدہ کرلیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر وصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے پیپلز پارٹی کی حکومت آنے پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا نے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جان کی بازی لگا دیتے ہیں لیکن جو وعدہ کریں اسے پو را کرتے ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری سابق صدر آصف علی زرداری کا تحفہ ہے لیکن آج حکمرانوں نے اسے کھلونا بنا دیا ہے ،47ارب ڈالر کے اس منصوبے میں سند ھ کو صرف پانچ فیصد دیا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 49ویںیو م تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو آئے گا اور انقلاب لائے گا ۔ہمارے سیاسی مخالفین کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی پنجاب سے ختم ہو گئی ہے ، یہ تنظیم سازی نہیں کر تی لیکن بلاول بھٹو نے اپنی تمام تنظیموں کو تحلیل کر نے کے بعد از سر نو تشکیل کر کے انہیں جھوٹا ثابت کردیا ۔جو سو گئے تھے جو نا راض تھے وہ بھی واپس آگئے ہیں ، میں دعوے سے کہتا ہوں پیپلزپارٹی ختم ہونے والی جماعت نہیں ۔ انہوں نے کہا یہاں جنوبی پنجاب کے حوالے سے بڑی ڈینگیں ماری گئیں ۔جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا ئیں گے ، ہم وعدہ کر رہے ہیں ، ہم چھرا گھونپنے والے نہیں،ہم جان کی بازی لگا دیتے ہیں لیکن جو وعدہ کریں وہ پو را کرتے ہیں ۔ہم نے کم ازکم تنظیمی طورپر تو جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بناکر دکھا دیا ،ہم نے تو وزیر اعظم بھی جنوبی پنجاب کا بنایا۔ جنوبی پنجاب والوں کی بھی خواہش ہے کہ انہیں رائیونڈ والوں سے چھٹکا رہ مل جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ صدر آصف علی زرداری کا تحفہ ہے ، حکمرانوں نے اسے کھلونا بنا دیا ہے،آج اسے ملیا میٹ کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے ،سندھ نے پاکستان بنانے میں سب سے پہلے کردار ادا کیا لیکن آج اسے حقوق نہیں دئیے جا رہے ، پاک چین اقتصادی راہداری کے 47ارب ڈالر کے منصوبے میں سندھ کو صرف پانچ فیصد دیا جا رہا ہے ۔ جب جنوبی پنجاب والوں کو نظر انداز کیا جا ئے گا تو وہ کیوں نہ الگ صوبہ بنانے کی بات کریں ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…